لیگزکیلئےکرکٹرزکےاین اوسی روکنے کی بڑی وجہ سامنےآگئی؟

لیگزکیلئےکرکٹرزکےاین اوسی روکنے کی بڑی وجہ سامنےآگئی؟
کیپشن: The main reason for the leagues to stop the cricketers' OC?

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےکھلاڑیوں کےلیگزکھیلنےپرپابندی لگادی۔
تفصیلات کےمطابق (پی سی بی)ٹی10میچزکرانےکامنصوبہ بنارہاہےجس کیلئےتمام کھلاڑیوں کی دستیابی کےباعث قومی کرکٹرزکولیگزکیلئےاین اوسی نہیں دیےجارہے۔پی سی بی کی جانب سے24 جنوری سے28 جنوری کے درمیان ٹی10 میچز  کرانےکی منصوبہ بندی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی ہر صورت میں ٹی 10 میچز کے انعقاد کا خواہش مند ہے، حکومت کی جانب سے ٹی10 لیگ کی اجازت نہ ملنے پر نمائشی میچز کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، ٹی 10 لیگ کے لیے پی سی بی نے مڈل سیکس کے ساتھ بھی معاملات طےکرلیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ  معاہدوں اور لیگز کے لیے منتخب ہونےکے باوجود این او سی نہ ملنے سے کھلاڑی پریشان ہیں، لیگز انہی دنوں میں ہیں جب پی سی بی ٹی 10 میچز کرانے جا رہا ہے،کھلاڑیوں کے دبئی لیگ اور بی پی ایل کے معاہدے ہیں۔
پی سی بی کی ٹی 10 میچز کے لیے تمام کھلاڑیوں کی دستیابی کی خواہش پوری کرنے کے لیے محمد حفیظ کوشاں ہیں۔