ویب ڈیسک:سعودی عرب میں پیٹرول پمپ پردھماکےکےبعدآگ لگ گئی،حادثےمیں ایک شخص جاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے۔
سعودی میڈیاکےمطابق شہرتبوک میں ایک پیٹرول پمپ پردھماکےکےبعدلگنےوالی آگ سےافراتفری پھیل گئی جس کےنتیجےمیں متعددگاڑیاں ٹکراگئی۔
سعودی سول ڈیفنس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی فائربریگیڈکاعملہ جائےوقوعہ پرپہنچ گیااورتین گھنٹےکےبعدآگ پرقابوپالیاگیا۔
انفجار محطة الحزام في تبوك الان????! pic.twitter.com/JYYTI5x1Bm
— ترند | أخبار #24 (@trend4uu) January 15, 2024
ریسکیوٹیم کےمطابق پیٹرول پمپ پرآگ لگنےسےایک شخص جاں بحق ہو گیاجبکہ حادثےمیں چھ افرادجھلس کرزخمی ہوئےاوردھوئیں کی وجہ سےآٹھ افرادکی حالت غیرہوگئی۔زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پیٹرول پمپ کی آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کروالیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال واقعے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔