ویب ڈیسک :بھارت کے معروف کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ڈیپ فیک ویڈیو سامنے آنے پر فوری اپنے مداحوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سچن ٹنڈولکرکو ایک گیمنگ ایپ کی تشہیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو مبینہ طور پر لوگوں کی پیسہ کمانے میں مدد کرتی ہے۔ویڈیو میں سچن ٹنڈولکر کی آواز سن کر کوئی بھی آسانی سے دھوکہ کھا سکتا ہے جس میں وہ یہ بتارہے ہیں کہ انکی بیٹی اس گیمنگ ایپ سے خوب پیسے کمارہی ہے اور آپ بھی اس پر گیمز کھیل کر پیسے کماسکتے ہیں۔
These videos are fake. It is disturbing to see rampant misuse of technology. Request everyone to report videos, ads & apps like these in large numbers.
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) January 15, 2024
Social Media platforms need to be alert and responsive to complaints. Swift action from their end is crucial to stopping the… pic.twitter.com/4MwXthxSOM
سچن ٹنڈولکر نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرکے لوگوں کو اس جعلی ویڈیو سے خبردار کیا اور درخواست کی کہ وہ اس ویڈیو اور ایپ کو زیادہ سے زیادہ رپورٹ کریں۔سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ یہ ویڈیوز جعلی ہیں اور ٹیکنالوجی کا بے تحاشہ غلط استعمال پریشان کن ہے۔ سب سے درخواست ہے کہ وہ اس طرح کی ویڈیوز، اشتہارات اور ایپس کو بڑی تعداد میں رپورٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو شکایات پر چوکنا اور جوابدہ رہنے کی ضرورت ہے۔ غلط معلومات اور جعلی ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری کارروائی بہت ضروری ہے۔