پشاور،گیس سلنڈر دھماکہ،20افراد جھلس کر زخمی

پشاور،گیس سلنڈر دھماکہ،20افراد جھلس کر زخمی
کیپشن: پشاور،گیس سلنڈر دھماکہ،20افراد جھلس کر زخمی

ویب ڈیسک:پشاور کبوترچوک کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکے سے 20افراد جھلس گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور میں کبوتر چوک پر قائم گیس سلنڈر کی دکان میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگی جس پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ حکام موقع پر پہنچے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی طور پر دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جھلسے جن میں سے بیشتر بچے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔