ایک نیوز : سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے پی ٹی آئی کی جانب سے دو صوبوں سے استعفی کے بعد انتخابات نہیں ہوں گے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے باوجود ان صوبوں میں جلدی انتخابات نہیں ہونگے ۔ پہلے ہم نے اس گند کو صاف کرنا ہے، اسکے بعد قانون اور آئین کے تمام راستے موجود ہیں۔ اب جب تحریک انصاف کے پشتی بان آگے پیچھے ہوگئے ہیں تو وہ انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔تحریک انصاف اسمبلی تھوڑیں یا تھوڑیں ، انکی تحریکی قوت ختم ہوگئی ہے۔ہم واضح کرتا چلیں کہ ملک اور ادارے اب پی ٹی آئی کے خواہش پر نہیں چلیں گے۔
مولانافضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ہم نے مردم شماری ، سیلاب کے بعد بحالی اور معیشت کی لئے شروع کردیا ہے، تو اس کی لئے ہمیں وقت چاہئے۔ تمام فیصلے مشاورت سے ہونگے اگر دوست چاہتے ہیں کہ الیکشن کی لئے جانا ہے تو سب سے پہلے میدان میں ہم ہوں گے۔
دریں ا ثنا پشاور میں جے یو آئی (ف) لائرز فورم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک کاغذ لہرا کر کہا گیا کہ امریکی سازش ہوئی۔ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تڑپ رہی ہے، ان کا ایجنڈا ہم نے روک دیا۔ ہم نے تمھیں زبردستی گِرایا ہے کوئی سازش نہیں ہوئی۔ ہماری کمزوریوں کے پیچھے پڑنے کی بجائے اپنی 3 سالہ کارکردگی کا جواب دو۔ تمہاری کارکردگی کوئی شریف آدمی بیان نہیں کرسکتا۔ ہم بین الاقوامی قوتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ وہ قوتیں جو ہمیں کنٹرول کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔