ایک نیوز : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے ٹیلیفونک رابطے میں کراچی،حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی،حیدر آباد کے اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں غیرمعمولی تاخیرپرجماعت اسلامی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ٹیلیفونک رابطے میں چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی 2018ء کی طرح الیکشن پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دے گی۔
واضح رہے کہ کراچی،حیدر آباد کے اضلاع میں بلدیاتی الیکشن جیتنے والی جماعت اسلامی دوسری بڑی جماعت بن چکی ہے ۔جماعت اسلامی ابتک 68بلدیاتی نشستیں حاصل کرچکی ہے ۔