ایک نیوز:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائے جائے گی۔تحریک انصاف کے ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں شہبازشریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔
عمران خان نے شہبازشریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کو حکومت میں رکھ کر سزا دینی ہے۔یہ ملک چلا نہیں سکے اور دو ہفتوں کے اندر پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات ہونگے۔
عمران خان کاکہنا تھا کہ میں نے شوکت ترین کے زریعے باجوہ کو پیغام دیا کہ ہماری حکومت نہ گرائیں۔جنرل باجوہ نے تعاون کرنے سے انکار کیا۔
چیئرمین تحریک انصاف کامزید کہنا تھا کہ ملک دیوالیہ ہورہا ہے اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرقمرجاوید باجوہ ملک سے باہر آرام سے بیٹھے ہیں۔