مونس الہٰی، حسین الہٰی اور کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹس جاری

Jan 16, 2023 | 21:39 PM

ایک نیوز:سربراہ  ق لیگ چودھری شجاعت حسین کی جانب سے  مونس الہٰی، حسین الہٰی اور کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق   مونس الہٰی، حسین الہٰی اور کامل علی آغا کو نوٹسز پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹسز کے متن کے مطابق مونس الہٰی، حسین الہٰی اور کامل علی آغا کس جماعت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔یہ نشستیں اور عہدے آپ کے پاس مسلم لیگ (ق) کی امانت ہیں، پارٹی تبدیلی کا اقدام غیر آئینی ہوگا۔ آپ کسی اور جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو اسمبلی اور سینیٹ سے مستعفی ہوں، مستعفی نہیں ہوں گے تو ڈی سیٹ کروانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ق) کی اعلیٰ قیادت نے مونس الہٰی، حسین الہٰی اور کامل علی آغا  کو پوزیشن واضح کرنے کے لیے 7 روز کا وقت دیا ہے۔

مزیدخبریں