ایک نیوز: حکومت نے ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں اڑھائی روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی طرف سے آئندہ 15 روز کے لیے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کی سفارش کی گئی تھی تاہم حکومت کی طرف سے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا گیا۔
لیوی میں اس اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 35روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جو حکومت شہریوں سے وصول کر رہی ہے۔اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے مٹی کے تیل پر بھی پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 1.88روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت حکومت لائٹ ڈیزل پر 30روپے 45پیسے اور پٹرول پر 50روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔