ایک نیوز :ق لیگ کے رہنما چودھری وجاہت حسین کی اپنے بیٹے حسین الہٰی کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو میں پنجاب میں ووٹنگ کا ذکر کیاجارہاہے۔
آدیو میں سنا جاسکتا ہے کہ چودھری وجاہت حسین کہہ رہے ہیں کہ ’ووٹ کاؤنٹ ہوگا کہ نہیں؟
حسین الہٰی جواب دیتے ہیں کہ جو ووٹ آف کانفیڈنس ہوگا، اس میں ہمارا ووٹ تو کسی طرف نہیں آئے گا، اُنہوں نے بس 186 پورے کرنے ہیں، نہیں 172 پورے کرنے ہیں نیشنل اسمبلی میں، پارلیمانی پارٹی اُن کے پاس ہے، ابھی پارلیمانی لیڈر تو مونس بھائی ہیں، اُن کے پاس تین ہیں اور ہم دو ہیں۔‘
چودھری وجاہت حسین کہتے ہیں ’تو ایک عورت غائب کردیں گے۔‘
اس پر حسین الہٰی کہتے ہیں کہ ’ہاں یہ ہے عورت غائب ہوجائے پھر کچھ ہوسکتا ہے۔‘
چودھری وجاہت حسین کہتے ہیں ’بوڑھی عورت ہے ویسے بھی مرنے والی ہے۔‘
حسین الہیٰ اس پر کہتے ہیں ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو وِکیشن پر بھیج دیں۔‘
چودھری وجاہت حسین کہتے ہیں ’ اس کو غائب کرنے میں 10 منٹ لگنے ہیں اور لاہور میں کردیں گے۔‘