ایک نیوز :حکومت نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (MRPs) کے اجراء کی منظوری کے بعد وفاق نے فیسوں کا شیڈول بھی جاری کردیا ۔
رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے سفارتی، سرکاری اور عام شہریوں کے لئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔عام شہریوں کے موجودہ پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو جانے پر انہیں بھی ایم آر پی جاری کئےجائیں گے۔ ایم آر پی یا مشین ریڈایبل پاسپورٹس فی الوقت ابتدائی مرحلے میں صرف اسلام آباد سے جاری کیے جا رہے ہیں بعد ازاں ان کادائرہ کار چاروں صوبوں میں قائم پاسپورٹ آفسز تک بڑھایا جائے گا ۔ جبکہ اضافی شہروں سے مشین ریڈایبل پاسپورٹ سروس متعارف کرانے کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
نیشنل بینک آف پاکستان (NBP)، موبائل ایپ، MobiCash، یا EasyPaisa کا استعمال کرتے ہوئے، پاکستان پاسپورٹ ای پیمنٹ سروس پورٹل کے ذریعے فیس کی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔
عام شہریوں کے لئے نارمل5سالہ معیار کے36صفحات پرمشتمل مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس3ہزار ،72صفحات پرمشستمل پاسپورٹ کی فیس ساڑھے5ہزار ،100صفحات پرمشتمل پاسپورٹ کی فیس6ہزار روپے ہوگی ۔
نارمل10سالہ معیار کے36صفحات پرمشتمل مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس4ہزار5سو ،72صفحات پرمشستمل پاسپورٹ کی فیس8ہزار250 ،100صفحات پرمشتمل پاسپورٹ کی فیس9ہزار روپے ہوگی ۔
ارجنٹ 5سالہ معیار کے36صفحات پرمشتمل مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس5ہزار ،72صفحات پرمشستمل پاسپورٹ کی فیس 9ہزار ،100صفحات پرمشتمل پاسپورٹ کی فیس12ہزار روپے ہوگی ۔
ارجنٹ 10سالہ معیار کے36صفحات پرمشتمل مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس7ہزار5سو ،72صفحات پرمشستمل پاسپورٹ کی فیس 13ہزار5سو ،100صفحات پرمشتمل پاسپورٹ کی فیس18ہزار روپے ہوگی ۔
فاسٹ ٹریک 5سالہ معیار کے36صفحات پرمشتمل مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس10ہزار ،72صفحات پرمشستمل پاسپورٹ کی فیس ساڑھے14ہزار ،100صفحات پرمشتمل پاسپورٹ کی فیس17ہزار روپے ہوگی ۔
فاسٹ ٹریک 10سالہ معیار کے36صفحات پرمشتمل مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس ساڑھے12ہزار ،72صفحات پرمشستمل پاسپورٹ کی فیس ساڑھے18ہزار5سو ،100صفحات پرمشتمل پاسپورٹ کی فیس23ہزار روپے ہوگی ۔