ایک نیوز :وائس پرنسپل سمز پروفیسر آف گائناکالوجی ڈاکٹر طیبہ وسیم کو 21ویں گریڈ میں ترقی ملنے پر اکیڈمک کونسل کے تمام ممبران نے خراجِ تحسین پیش کیا۔
لاہور(پی آر او سمز )سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز) کی اکیڈمک کونسل کے اساتذہ کو ترقی ملنے پر انسٹیٹیوٹ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس کی سربراہی پرنسپل سمز پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر فاروق افضل نے کی۔ تقریب میں پروفیسر فرید احمد خان، پروفیسر وارث فاروقہ، پروفیسر شعیب سمیت سمز کے ا ساتذہ نے شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم نےسروسز ہسپتال کے لئے اُن کے خدمات کو سراہا۔
ڈاکٹر توصیف فاطمہ، ڈاکٹر سمیرا نوید اور ڈاکٹر قمر اشفاق کا پروفیسر کے عہدے پر ترقی پانے پر سمز اکیڈمک کونسل کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیاگیا۔
پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل کا کہنا تھا مجھے فخر ہے کہ میں سمز اور سروسز ہسپتال کی ٹیم کا کپتان ہوں مزید استاتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کے شاگردوں میں آپ کی جھلک نظر آنی چاہیے ہم نے نئی نسل کو تیار کرنا ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں۔
تقریب کے اختتام پر سمز انتظامیہ کی جانب سے ترقی پانے والے استاتذہ کو تحائف پیش کیے گئے۔