ہما قریشی کا انوراگ کشپ پر گانا چوری کا الزام ، ہدایتکار کا دلچسپ جواب

 ہما قریشی کا انوراگ کشپ پر گانا چوری کا الزام ، ہدایتکار کا دلچسپ جواب

ایک نیوز: بالی وُڈ اداکارہ ہما قریشی نے ہدایتکار انوراگ کشپ پر گانا چرانے کا الزام لگایا، جس کا جواب انوراگ کشپ نے دلچسپ انداز میں دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہما قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انوراگ کشپ کی نئی فلم ’آلموسٹ پیار وِد ڈی جے محبت‘ کا کلپ سٹوری پر لگاتے ہوئے کہا کہ ’میں امیت تریودی اور انوراگ کشپ کے خلاف مقدمہ کروں گی کیونکہ انہوں نے میرا گانا چرایا ہے۔‘
جس کے جواب میں انوراگ کشپ انسٹاگرام پر اداکارہ کی سٹوری کا سکرین شاٹ لگاتے ہوئے کہا کہ ’ہاہاہا اور میں اسے کبھی ریلیز نہیں کروں گا۔‘
ہما قریشی اور انوراگ کشپ کے درمیان ان جملوں کا تبادلہ فلم کی تشہیر کے لیے مذاق پر مبنی لگ رہا ہے۔ 2012 میں ہما قریشی نے انوراگ کشپ کی ہی فلم ’گینگز آف واسع پور‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ہما قریشی کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ تھی جو کہ بری طرح فلاپ رہی۔
دوسری جانب انوراگ کشپ کی نئی فلم ’آلموسٹ پیار وِد ڈی جے محبت‘ کا ٹیزر کو 22 دسمبر کو ریلیز کیا تھا جس میں الایا ایف اور کرن مہتا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کے ٹیزر سے کہانی ایک ریڈیو جاکی (آر جے) اور نوجوان لڑکی کے درمیان محبت کی لگ رہی ہے۔فلم تین فروری کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔