الیکشن کمیشن نے271 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی

Jan 16, 2023 | 16:36 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے 271 ارکان پارلیمنٹ ، صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔ الیکشن کمیشن نے  ارکان کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق  ممبران پارلیمنٹ ، صوبائی اسمبلی کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر معطل کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ممبران کی رکنیت معطل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ کے 21 ارکان کی رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی ہے۔

اسی طرح قومی اسمبلی کے 136 ، سندھ  کے 48، کے پی کے 54 اور بلوچستان اسمبلے کے 12 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے معطل ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی فہرست قومی اسمبلی ،سینیٹ اور صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ بھجوا دی  ہیں ۔  ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق معطل  پارلیمنٹرین  اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ سیکشن 137 الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ہر سال 16 جنوری تک اپنے اور زیر کفالت افراد کے  اثاثہ جات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرانے والے ممبران  کی رکنیت معطل کر دی جاتی ہے تاوقتیکہ وہ اپنے اثاثہ جات جمع نہ کروا دیں ۔

مزیدخبریں