افغانستان میں شدید سردی سے 24 افراد جم کرہلاک

24 KILLED IN FROZEN WINTER IN AFGANISTAN
کیپشن: 24 KILLED IN FROZEN WINTER IN AFGANISTAN
سورس: google

ایک نیوز : افغانستان میں یخ بستہ موسمی حالات کی وجہ سے 24 افراد منجمد ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ کئی قومی شاہراہیں شدید برفباری کے باعث بند ہوچکی ہیں ۔

  ذرائع ابلاغ ک کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں خاص طور پر ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں برفانی سردی  اموات کا سبب بن رہی ہے۔ بادغیس میں 4 بچوں سمیت 5 افراد، ہرات اور بغلان میں 9 بے گھر افراد، خوست میں 5، فریاب میں 2، جزجان میں 2 اور سارے پول میں ایک شخص منجمد ہو کر ہلاک ہو گیا ہے۔

دوسری طرف سینکڑوں افراد  ہائپو تھرمیا کی وجہ سے ہسپتال پہنچ گئے اور ہزاروں مویشی تلف ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کابل شہر اس وقت برف کی ایک موٹی تہہ کے نیچے دبا ہوا ہے ۔ بدخشاں کے صوبائی گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ اس صوبے میں شہری ہلاکتوں اور عام لوگوں کے زخمی ہونے کے یہ واقعات اس وقت پیش آئے جب مختلف علاقوں میں برفانی تودے رہائشی علاقوں پر گرے یا پھر برفباری کی وجہ سے کئی مکانوں کی چھتیں گر گئیں اور سڑکوں پر بہت سے حادثات بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں اقتصادی بحران کی وجہ سے معاشی بدحالی کی شکار عوام کا ایک بڑا حصہ موسمِ سرما میں جلانے کے لئے کوئلہ خریدنے کی سکت نہیں رکھتا۔

شدید برفباری نے افغانستان میں کئی اہم قومی شاہراہوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ ملکی دارالحکومت کابل کو قندھار سے ملانے والی شاہراہ پر پولیس اور فوج کے اہلکاروں کو کم از کم ڈھائی سو ایسی گاڑیوں اور بسوں میں سوار سینکڑوں افراد کی مدد کرنا پڑ گئی، جو دوران سفر برفانی طوفان میں پھنس کر رہ گئے تھے