کیا پاکستان کا جھنڈا لہرانے پر شیرشاہ سور ی دور کی مسجد کو ڈھا دیا گیا؟

SURI ERA MOSQUE DEMOLISHED IN INDIA
کیپشن: SURI ERA MOSQUE DEMOLISHED IN INDIA
سورس: google

 ایک نیوز :پاکستان کا جھنڈا لہرانے پر بھارت کے شہر پریاگ راج (الہ آباد )میں ایک سڑک کو کشادہ کرنے کے لیے شیر شاہ سوری کے زمانے میں بنائی گئی مسجد کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ 
 سوشل میڈیا صارفین  کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس مسجد کو اس لیے مسمار کیا گیا کیوں کہ اس کے گنبد پر پاکستان کا پرچم لگایا گیا تھا۔کئی اور انڈین صارفین بھی یہی ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کی اور لکھا کہ یہ مسجد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیاناتھ نے مسمار کروائی ہے۔


لیکن انڈین فیکٹ چیکنگ اکاؤنٹ ’ڈی انٹینٹ ڈیٹا‘ کے مطابق اس مسجد کو مسمار کیے جانے کی وجہ نہ پاکستانی پرچم تھا اور نہ ہی اس کا کسی مذہبی معاملے سے کوئی تعلق ہے بلکہ پریاگ راج میں اس مسجد کو ایک سڑک کو کشادہ کرنے کے لیے مسمار کیا گیا ہے۔


تاہم ٹوئٹر پر کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریاگ راج کی انتظامیہ نے اس مسجد کو عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہونے کے باوجود مسمار کر کے نا انصافی کی ہے۔صحافی احمد خبیر نے ایک ٹو یٹ میں لکھا کہ اس مسجد کی تعمیر بادشاہ شیر شاہ سوری کے دور حکومت میں ہوئی تھی اور اسے جی ٹی روڈ کو کشادہ کرنے کے لیے مسمار کیا گیا ہے۔احمد خبیر کے مطابق شاہی مسجد کے امام کا کہنا ہے کہ عدالت نے اس معاملے کی سماعت جنوری 16 کو کرنا تھی۔
خیال رہے پریاگ راج کا نام پہلے الٰہ آباد تھا لیکن بی جے پی کے دور میں اس شہر کا نام تبدیل کر دیا گیا تھا۔