شکیرا کے پیکے کی بے وفائی پر مبنی  گانے نےمقبولیت  کے ریکارڈ توڑ دئیے

Jan 16, 2023 | 14:06 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گلوکارہ شکیرا کے بے وفائی پر مبنی  گیت نے  یوٹیوب پر مقبولیت  کے سار ے ریکارڈ توڑ دئیے۔
رپورٹ کے مطابق شکیرا نے اپنے سابق ساتھی اور سپانش  فٹبالر جیرارڈ پیکے کے بارے میں اس کی بے وفائی پر مبنی گیت جاری کیاجس  نے یوٹیوب پر سارے  ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ شکیرا کے ’’آؤٹ آف یور لیگ‘گانے  کی ویڈیو کو 24 گھنٹوں میں 63 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ جس سے یہ  سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لاطینی گانا بن گیا ہے۔

واضع رہے کہ کولمبین گلوکارہ شکیرا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی نئی محبوبہ کی ہتک کے لیے  گیت ہسپانوی زبان میں ریلیز تھا۔اس بارے میں جب شکیرا سے پوچھا گیا تو انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ گیت انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اور اس کی نئی محبوبہ کے متعلق لکھا۔ گیت میں شکیرا اپنے سابق بوائے فرینڈجیرڈ پیک کی نئی محبوبہ کلارا شا مارٹی کی ہتک کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”اس نے رولیکس کو چھوڑ کر ’کیسیو‘ کا انتخاب کیا ہے۔  شکیرا خود کو لگژری گھڑی رولیکس کہتی ہیں اور کلارا کو سستی ’کیسیو‘ (Caseo) گھڑی قرار دیتی ہیں۔گانے میں ایک جگہ شکیرا خود کو فراری کار سے تشبیہ دیتی ہیں اور کلارا کو سستی ٹونگو گاڑی قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”تم نے فراری دے کر ٹونگو لے لی ہے۔“شکیرا کی طرف سے کلارا کی اس طرح تضحیک کرنے پر انٹرنیٹ صارفین شکیرا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان پر ’زن بیزار‘ ہونے کا الزام بھی لگایا۔ پیکے اور شکیرا 10 سال تک ایک اور دوسرے کیساتھ رہے اور انکے 2 بچے بھی ہیں۔   شکیرا کے بریک اپ کے بارے میں یہ پہلا گانا نہیں ہے - مونوٹونیا تین ماہ قبل سامنے آیا تھا، لیکن بدلہ لینے کی خواہش کرنے والے گانے سے زیادہ دل کو توڑنے والا گانا تھا۔

مزیدخبریں