ایک نیوز: صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ ان انتخابات میں آر ٹی ایس نظام نافذ العمل نہیں ہے اور نتائج کمپیوٹر ایکسل شیٹ پر بن رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام نتائج آر اوز کے دفاتر میں پہنچائے جا رہے ہیں جو ایک گھمبیر مرحلہ ہے کیونکہ ایک یونین کونسل کے نتائج بنانے میں وقت لگتا ہے۔ہر یونین کونسل کے چار وارڈ اور 20 پولنگ سٹیشن ہیں اور اگر ایک بھی پولنگ سٹیشن کا نتیجہ نہیں آتا تو نتیجہ مکمل نہیں ہوتا۔ہر آر او کے پاس پانچ یونین کونسلز ہیں اس لیے وقت لگ رہا ہے۔
الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ آج شام تک کراچی کی تمام یوسیز کے نتائج مکمل ہو جائیں گے، کسی افسر نے کسی قسم کی کوئی کوتائی نہیں کی، الیکشن میں بہت سارے مسائل اور چیلنجز بھی ہوتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں اعجاز انور چوہان نے مزید کہا کہ الیکشن میں بہت سارے مسائل اور چلینجز بھی ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمے داری احسن طریقے سے نبھائی، پولنگ کا وقت 5 بجے تک تھا،کئی پولنگ اسٹیشنز پرشام 6 بجےتک پولنگ ہوئی، آج شام تک کراچی کی تمام یوسیز کے نتائج مکمل ہو جائیں گے۔
اعجاز انور چوہان کا مزید کہنا تھا کہ الگ الگ کیٹیگری کے فارمز 11 اور 12 بنائے گئے، مختلف اوقات میں گنتی شروع ہوئی، الیکشن کمیشن پاکستان نے مانیٹرنگ کا سخت طریقہ کار رکھا ہوا ہے، سیکرٹری الیکشن اور اسپیشل سیکرٹری بھی کراچی میں موجود تھے، الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا تھا کہ کسی بھی افسر نے اس پراسس میں کوئی کوتاہی نہیں کی، جس افسرنے کوتاہی کی اس کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔