راولپنڈی: ٹارگٹ کلنگ، بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس آتا ایڈوکیٹ جاں بحق

راولپنڈی: ٹارگٹ کلنگ، بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس آتا ایڈوکیٹ جاں بحق

ایک نیوز: راولپنڈی میں تھانہ سول لائنز کے علاقہ ڈیری حسن آباد میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایڈوکیٹ شیخ عمران جان کی بازی ہار گئے۔ 
رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ شیخ عمران بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس آرہے تھے جب نامعلوم افراد نے ایڈوکیٹ شیخ عمران کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے۔ 
تھانہ سول لائن کی پولیس نے موقعہ پر پہنچ  کرواقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔   پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے تحقیقات کے بعد صورت حال واضع ہوگی۔ 

دوسری جانب نامعلوم افراد کی جانب سے  وکیل کے جانبحق ہونے پر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے آج مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ 

آج ہائی کورٹ راولپنڈی میں مکمل طور پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج کوئی بھی ایڈورس آرڈر عدالت سے نہیں ہو گا۔ سیکرٹری ہائی کورٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈوکیٹ شیخ عمران کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ بار میں پڑتال کے حوالے سے نوٹس آویزاں کر دیا گیا ہے۔ 

واضع رہے کہ ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سنیئر قانون دان دل نواز ایڈوکیٹ جاں بحق ہو گئے جبکہ مصطفی ایڈوکیٹ شدید زخمی ہوگئے۔  جاں بحق اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا تھا جبکہ  ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےتھے۔ پولیس نے وقوعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔