خانپور میں پولیس مقابلہ، 4 مبینہ ڈاکو ہلاک

خانپور میں پولیس مقابلہ، 4 مبینہ ڈاکو ہلاک

ایک نیوز: خان پور میں پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق خان پور تھانہ سٹی کے علاقہ  میں ڈاکو موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہونے والے 6 ڈاکوؤں سے 2 جگہوں پر پولیس کے ساتھ مقابلہ ہوا جس کے بعد 4 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ  2 ڈاکوؤں کی شناخت ظفر چانڈیہ اور زاہد گوپانگ سکنہ پکالاڑاں کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تھانہ صدر خان پور کے علاقے 6 میل نزد جام پور ظاہر پیر کے مقام پر پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں اپنے ہی  ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ 4 ڈاکو وہاں سے فرار ہوئے تو ناکہ بندی کے دوران تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے علاقہ میں پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا وہاں بھی 2 مزید ڈاکوؤں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔  پولیس باقی 2 فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری  رکھے ہوئے ہے. 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-16/news-1673855330-8043.mp4

اسلام آباد میں بھی  ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن ون میں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر  فائرنگ کی گئی جس سے ایک پولیس جوان کامران الدین شدید زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق 3 ڈاکو جی ٹین کے علاقے میں واردات کرکے فرار ہورہے تھے کہ اس دوران پولیس کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر ان کا تعاقب کیا۔ تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں اور پولیس پارٹی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوا۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں سمیت سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے، دیگر دو فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔