دورہ آسٹریلیا: پہلے ون ڈے میں قومی ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست

Jan 16, 2023 | 12:41 PM

ایک نیوز: آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق میزبان آسٹریلیا نے 158 رنز کا ہدف 29ویں اووو میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نے مقررہ 40 اوور میں 8 وکٹ پر 160 رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لیوئیس سسٹم کے تحت 40 اوورز میں 158 رنز بنانے تھے جسے باآسانی آسٹریلیا نے 29 ویں اوور میں عبور کر لیا۔ 

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 59 اور کپتان بسمہ معروف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔آسٹریلیا کی طرف سے ڈارسی براؤن اور جوناسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جارہی ہے۔پاکستان ویمن ٹیم نے سیریز کےلئے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔  کرکٹرز نے ایلن بارڈر فیلڈ میں بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں بھی کی تھیں ۔ پاکستان قومی خواتین کرکٹ ٹیم جنوری 2023 میں تین ایک روزہ بین الاقوامی اور تین ٹی 20 کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کر رہی ہیں۔ ایک روزہ مقابلے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25ء کا حصہ ہیں۔ ایمن انور، جویریہ خان اور طوبہ حسن کو پاکستان کے ویمن ایک روزہ اسکواڈ کے لیے سفری ذخائر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا جبکہ غلام فاطمہ، کائنات امتیاز اور صدف شمس کو ویمن ٹی 20 اسکواڈ میں سفری ذخائر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ 13 جنوری کو زخمی الیسا ہیلی کو ویمن ٹی 20 سیریز سے باہر کردیا گیا۔

مزیدخبریں