بلدیاتی انتخابات میں بڑا اپ سیٹ، پی ٹی آئی رہنماخرم شیرزمان ہارگئے

بلدیاتی انتخابات میں بڑا اپ سیٹ، پی ٹی آئی رہنماخرم شیرزمان ہارگئے
کیپشن: بلدیاتی انتخابات میں بڑا اپ سیٹ، پی ٹی آئی رہنماخرم شیرزمان ہارگئے

ایک نیوز: کراچی کےبلدیاتی انتخابات میں اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ  پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور مئیر کے امیدوار خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق خرم شیر زمان کو صدر ٹاؤن یوسی 11 سے پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نجمی عالم نے اس نشست پر 2 ہزار 696 ووٹ حاصل کیے۔
خرم شیر زمان اس علاقے میں  10 سال سے ایم پی اے ہیں اور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کا امیدوار بھی قرار دیا جا رہا تھا۔ رکن صوبائی اسمبلی ہونے کے باوجود وہ یوسی چیئرمین کی نشست پر لڑ رہے تھے۔

پیپلزپارٹی  رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے میئر کا امیدوار ہار گیا۔

دوسری جانب امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے  اپنی نشست جیت لی،پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی بھی کامیاب ہوگئے۔