نوازشریف کی جعلی ویکسینیشن،6ملازمین کیخلاف پیڈاایکٹ کےتحت انکوائری

نوازشریف کی جعلی ویکسینیشن،6ملازمین کیخلاف پیڈاایکٹ کےتحت انکوائری
کیپشن: نوازشریف کی جعلی ویکسینیشن،6ملازمین کیخلاف پیڈاایکٹ کےتحت انکوائری

ایک نیوز:لندن میں مقیم مسلم لیگ (ن ) کے  قائد نواز  شریف کی جعلی کورونا ویکسی نیشن انٹری کا معاملہ،کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے 6 ملازمین کے خلاف پیڈ اایکٹ کے تحت انکوائری کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم ، ڈاکٹر منیر احمد اور سٹاف نرس صباح ریاض شامل ہیں جبکہ سٹینو گرافر رانا مظفر  ، رسید کلرک نوید الطاف اور وارڈ سرونٹ عادل رفیق بھی شامل ہیں۔
اسٹاف نرس صباح ریاض ، سٹینو گرافر رانا مظفر  ، رسید کلرک نوید الطاف اور وارڈ سرونٹ عادل رفیق نے جعلی انٹری کروائی، ان ملازمین کو پیڈا یکٹ 2006کے تحت شوکارز نوٹسز جاری کر دیئے گیے ہیں اور سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور میاں ابرار احمد کو اس حوالے سے انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں 22 ستمبر 2021 کو نوازشریف کے لیے جعلی کورونا ویکسی نیشن انٹری ہوئی تھی۔ان کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ ہو گیا تھا، اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پہلی بار سابق وزیر اعظم  نواز شریف کی ویکسینیشن کی جعلی انٹری کرنے والے دو ملازمین کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ جس شخص کے کہنے پر انٹری کی گئی وہ پاکستان میں نہیں ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا  تھا کہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں کوررونا ویکسینشن کا ڈیٹا چوکیدار اور وارڈ بوائے گزشتہ کئی ماہ سے کر رہے تھے۔