ایک نیوز: ویرات کوہلی نے سابق بھارتی کپتان اورعظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر سے ایک اور بڑا اعزاز چھین لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کوہلی پہلے بھی کئی ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں لیکن اب ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اہم اعزاز بھی چھین لیا ہے۔ ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں بھارت میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار 166 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ کوہلی اپنی سرزمیں پر ریکارڈ 21 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جبکہ ٹنڈولکر نے 20 سنچریاں بنائی تھیں۔
واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر کے ریٹائر ہونے کے بعد یہی خیال کیا جاتا تھا کہ سچن ٹنڈولکرکے ریکارڈ شاید کوئی بھی نہیں توڑ پائے گالیکن ویرات کوہلی نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی تو امید یہی کی جارہی تھی کہ کوہلی ہی ٹنڈولکر کے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں سب سےزیادہ سنچریوں کا ریکارڈسچن ٹنڈولکر کے پاس ہی ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے اپنےطویل کیریئر میں 49 سنچریاں اسکور کی۔ اس فہرست میں کوہلی کا دوسرا نمبر ہے، کوہلی کی سنچریوں کی تعداد 46 ہے۔ بھارت نے سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑے مارجن سےکامیابی حاصل کرکے بھی ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
Virat Kohli went past Sachin Tendulkar's tally of tons at home during his unbeaten 166 in the #INDvSL ODI in Thiruvananthapuram on Sunday ????
— ICC (@ICC) January 15, 2023
India also broke a world record during their crushing win over Sri Lanka ???? https://t.co/js8L3oeJVS pic.twitter.com/Epvh1Esb4V
بھارت کی طرف سے دئیے گئے 391 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 73 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کی طرف سے نوانائیڈو فرنینڈو نے 19 رنز اسکو کئےجو سب سے زیادہ سکور تھے ۔ انڈیا کی طرف سے محمد سراج نے چار شکار کیے جب کہ محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنائے تھے۔ ویرات کوہلی نے 166 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے شبھمن گل نے بھی سنچری سکور کی جب کہ کپتان روہت شرما نے 42 اور شریاس ایئر نے 38 رنز بنائے۔