محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں سخت سرد ی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں سخت سرد ی کی پیشگوئی
کیپشن: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سخت سرد کی پیشگوئی کردی

ایک نیوز: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں، بالائی سندھ میں کُہر پڑنے کی توقع ہے، خطۂ پو ٹھو ہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں کُہر پڑنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 15، کالام منفی 14، زیارت منفی 11، قلات منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، استور، گوپس، نوکنڈی، کوئٹہ منفی 09 سینٹی گریڈ رہا۔

دالبندین منفی 08، سکردو، ہنزہ، مالم جبہ، پارہ چنار میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ژوب، بگروٹ منفی 05، راولاکوٹ، دیر اور گلگت میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بھی سرد یخ خشک موسم کی لہر جاری ہے، شہر کا درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، بارش کا آج بھی کوئی امکان نہیں سورج چمکے گا، دھند کا زور بھی ٹوٹ گیا ہوا چلتی رہے گی جس سے سردی کا احساس زیادہ ہوگا۔