بلدیاتی انتخابات، متحدہ نے کم  ٹرن آؤٹ کومؤقف کی فتح قرار دیدیا

Jan 16, 2023 | 00:35 AM

ایک نیوز : ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں نے کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں کم ووٹنگ ٹرن آؤٹ کو اپنے مؤقف کی فتح قرار دیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد مرکز پر خالد مقبول صدیقی کا فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر جانبداری کا مظاہرہ کیا، اگر ایک ادارہ شفاف الیکشن نہیں کروا سکتا تو اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا آج کراچی میں دھاندلی ہار گئی اور کراچی جیت گیا، عوام نے گھر بیٹھ کر ایم کیوایم کے فیصلے پر ریفرنڈم دے دیا۔کراچی اور حیدرآباد میں انتخابات سے قبل دھاندلی کو عوام نے مسترد کیا، عوام نے کراچی کے مینڈیٹ کو چرانےکی سازش کو مسترد کر دیا۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی  کا کہنا تھا ایم کیوایم کی انتخابی سیاست ایوانوں کی مرہون منت نہیں ہے۔ ہم عوام کے دلوں میں رہتے ہیں۔ ہم نے 2001 میں انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا، اس الیکشن کوکوئی قبول نہیں کرےگا، اس انتخابات کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا جب وسیم اختر کے دور کے آخری دن تھے تو حلقہ بندیاں کی جاتیں، کراچی سب کا ہے مگرسب کراچی کے بھی بنیں،  آپ لوگوں نے کراچی کو لوٹ کا مال سمجھا ہوا ہے۔

مزیدخبریں