ویب ڈیسک:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو دبئی میچز کیلئےدبئی سٹیڈیم کی جانب سےباکس ملا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس باکس کو فروخت کردیں ، باکس کی مالیت4لاکھ امریکی ڈالرز ہے اور اس باکس میں30افراد کے بیٹھنے کیلئے نشستیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عام انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں19فروری سے شروع ہونے جا رہی ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23فروری کو دبئی میں ہو گا۔

کیپشن: Champions Trophy: What is the price of mixed box for Dubai matches to Chairman PCB?