دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے:شہباز شریف

دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے:شہباز شریف
کیپشن: We will not allow the evil intentions of terrorists to succeed: Shehbaz Sharif

ایک نیوز: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیرِ اعظم نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وزیرِ اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  دہشتگرد  بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،لیویز اہلکار نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،وطن کے امن کی خاطر جان قربان کرنے والے علی نواز شہید کو سلام پیش کرتے ہیں.