ایک نیوز: چیمپینز ٹرافی کے آغاز سے قبل وارم اپ میچ میں افغانستان نےنیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ چیمپینز ٹرافی کا آغاز 19فروری2025سے ہورہا ہے،پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا، چیمپینز ٹرافی سے قبل آج لاہور کے تاریخی حضوری باغ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے،تقریب میںاہم شخصیات اور کرکٹرز موجود ہوں گے، کرکٹ لیجنڈز کی پینل ڈسکشن منعقد کی جائے گی۔
تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم ایونٹ کا آفیشل ترانہ پیش کریں گے جبکہ باقاعدہ افتتاحی تقر یب19فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سجائی جائے گی جہاں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17تھنڈر اور ایف16فضائی کرتب کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔
دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025کیلئےیو اے ای میں میچز کےاضافی ٹکٹس آج فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انڈیا کے میچز اور سیمی فائنل1کے اضافی ٹکٹس دستیاب آج گلف ٹائم12بجے کےبعد دستیاب ہونگے،دبئی میں بھارت کے تین گروپ میچز اور سیمی فائنل1کے لیے ٹکٹس دستیاب ہونگے۔
اعلامیہ کے مطابق 20فروری کوبنگلہ دیش بمقابلہ بھارت کے اضافی ٹکٹس دستیاب ہونگےجبکہ 23 فر وری کو پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے اضافی ٹکٹس دستیاب ہونگے، 2مارچ کو بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ کے اضافی ٹکٹس دستیاب ہونگے۔
4مارچ کو سیمی فائنل1کے محدود ٹکٹس بھی دستیاب ہونگے، چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ٹکٹس9مارچ کے بعد دستیاب ہوں گے،دنیا کی 8بہترین ٹیمیں 15سنسنی خیز میچوں میں ٹکرائیں گی۔