چیلنجز سے نمٹنے کیلئےاقدامات جاری ہیں:بلاول بھٹو

Feb 16, 2025 | 13:59 PM

ایک نیوز:میونخ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں،پاکستان نے پہلے بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دینگے،پہلے کی طرح اب بھی دہشتگردی کو شکست دینگے، فوج ہو،پارلیمنٹ ہو یا عدلیہ یہ سب پاکستان کے ہی ادارے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سب چاہتے ہیں ادارے مضبوط اور عوام خوشحال ہیں،اجتماعی اقدامات اور اتفاق رائے سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔

مزیدخبریں