چیمپئنز ٹرافی:یو اےای میں میچز کےاضافی ٹکٹس آج فروخت ہونگے

چیمپنز ٹرافی:یو اےای میں میچز کےاضافی ٹکٹس آج فروخت ہونگے
کیپشن: Champions Trophy: Additional tickets for matches in UAE will go on sale today

ایک نیوز:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025کیلئےیو اے ای میں میچز کےاضافی ٹکٹس آج فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انڈیا کے میچز اور سیمی فائنل1کے اضافی ٹکٹس دستیاب آج گلف ٹائم12بجے کےبعد دستیاب ہونگے،دبئی میں بھارت کے تین گروپ میچز اور سیمی فائنل1کے لیے ٹکٹس دستیاب ہونگے۔
اعلامیہ کے مطابق 20فروری کوبنگلہ دیش بمقابلہ بھارت کے اضافی ٹکٹس دستیاب ہونگےجبکہ 23 فر وری کو پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے اضافی ٹکٹس دستیاب ہونگے، 2مارچ کو بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ کے اضافی ٹکٹس دستیاب ہونگے۔
4مارچ کو سیمی فائنل1کے محدود ٹکٹس بھی دستیاب ہونگے، چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ٹکٹس9مارچ کے بعد دستیاب ہوں گے،دنیا کی 8بہترین ٹیمیں 15سنسنی خیز میچوں میں ٹکرائیں گی۔