روس کامقابلہ کرنے کیلئے یورپ کومسلح افواج قائم کرنی چاہیے:یوکرینی صدر

روس کامقابلہ کرنے کیلئے یورپ کومسلح افواج قائم کرنی چاہیے:یوکرینی صدر
کیپشن: Europe should establish armed forces to confront Russia: Ukrainian President

ایک نیوز:یوکرین صدر ولادیمیر زیلنسکی کامیونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ وقت آگیا روس کامقابلہ کرنے کیلئے یورپ کومسلح افواج قائم کرنی چاہئیں، یور پ میں صرف ہماری فوج کوجنگ لڑنے کاتجربہ ہے۔
 صدر زیلنسکی نے کہا کہ یورپی یونین خود جنگ میں مقابلہ نہیں کرسکتی ہم بھی اکیلے نہیں لڑسکتے،جدید جنگ میں تحفظ کیلئے جوکچھ درکارہےیورپ میں تیارہوناچاہیے، نیٹو میں یوکرین کی رکنیت کامطالبہ امن مذاکرات میں شامل ہوگا، روس کو2022کی سرحدوں پرواپس جاناچاہیے۔
 صدر زیلنسکی نے کہا کہ امریکی صدر روس کوسرحدوں پرواپس جانے پرمجبورکرسکتے ہیں،یوکرین کے شہری ابھی انتخابات نہیں چاہتے،مارشل لاہٹادیا تو پیوٹن ہمارے تمام علاقوں پر قبضہ کرلیں گے۔
دوسری جانب جی سیون ممالک یوکرین جنگ بندی کےلیے روس کے ساتھ مذاکرات پرآمادہ ہو گئی ہے،جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یورپی ممالک اپنے دفاع کی ذمہ داری خود اٹھائیں،جاپان ،کینیڈا ،برطانیہ اوریورپی یونین یوکرین میں جنگ نہیں چاہتے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ کئی سال اپنی سکیورٹی کی پروا کیے بغیر گزاردیئے، یورپ کوخطرات سے نمٹنے کیلئے مشکل انتخاب کی طرف جانا ہوگا،جین نول باروٹ اپنی سلامتی یقینی بنانے کیلئے قربانیاں دینی ہونگی۔