شوگر ملز ایسوسی ایشن کاچینی کم قیمت پر فروخت کرنے سے انکار 

شوگر ملز ایسوسی ایشن کاچینی کم قیمت پر فروخت کرنے سے انکار 
کیپشن: Sugar Mills Association refuses to sell Kachin at low price

ایک نیوز: چینی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانا مشکل ہو گیا، شوگر ملز ایسوسی ایشن نےچینی کم قیمت پر فروخت کرنے سے انکار کر یا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،حکومت کی رمضان المبارک میں عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت140روپے تک رکھنے کی ہدایت ہے،تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
 ذرائع کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن کو140روپے فی کلو تک عام مارکیٹ میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی کی پیداواری لاگت کے مطابق چینی 170روپے میں پڑ رہی ہے، چینی کی کم قیمت پر فروخت سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو نقصان ہوگا۔
حکومت نے چینی کی برآمد کی مشروط اجازت دی تھی، چینی کی برآمد کی اجازت قیمتیں نہ بڑھنے سے مشر و ط تھیں، رمضان میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے ،سٹالز پر چینی130روپے دستیاب ہوگی، عام مارکیٹ میں چینی140روپے فی کلو چینی فروخت کرنے کی ہدایت ہے۔