ایک نیوز:امریکی محکمہ انصاف نے20امیگریشن ججوں کوبرطرف کردیا، امریکی میڈیا کے مطابق 13 ججوں نے ابھی عہدے کاحلف اٹھانا تھا،5اسسٹنٹ چیف امیگریشن ججوں کوبغیر نوٹس کے بر طر ف کردیا گیا۔
گزشتہ ہفتے 2امیگریشن ججوں کوبرطرف کیا گیا تھا،امریکی محکمہ انصاف کے آفس برائے امیگریشن کے ماتحت700ججز ہیں ،ججز کی برطرفی وفاقی ملازمین میں بڑے پیمانے پر چھانیٹوں کاحصہ ہے۔
دوسری جانب ایٹمی ہتھیاروں کی نگرانی کرنےوالی ایجنسی کے300ملازمین بھی برطرف کر دیئے گئے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ نے ایجنسی کے کام کی نوعیت جانے بغیر ملازمین کوبرطرف کردیا، نیشنل نیوکلیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن سے50ملازمین برطرف کیے گئے۔
جبکہ امریکی محکمہ توانائی کا کہنا ہے کہ برطرف کیے جانےوالے ملازمین کوواپس لیا جارہاہے۔
خیال رہے کہ ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست جوبھی قدم اٹھائے گی امریکا اس کی حمایت کریگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ حماس نے امریکی شہری سمیت 3یرغمالیوں کورہا کردیا،ایسا لگتا ہے امریکی یرغمالی شہری اچھی حالت میں ہے، حماس نے گزشتہ ہفتے قیدیوں کورہا نہ کرنے کابیان دیا تھا۔

کیپشن: 20 immigration judges and 300 agency employees fired: Trump administration