کوئی بھی فنکار صرف خوبصورتی کی بنا پر نام نہیں کما تا:صبا قمر

کوئی بھی فنکار صرف خوبصورتی کی بنا پر نام نہیں کما تا:صبا قمر
کیپشن: No artist gets a name just because of beauty: Saba Qamar

ویب ڈیسک:اداکارہ صبا قمر کا کہناہے کہ کوئی بھی فنکار صرف خوبصورتی کی بنا پر نام نہیں کما تا بلکہ اس کیلئے فن کا ہو نا بھی بہت ضروری ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے دوستوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ،ایسے لوگ زندگی کا سرمایہ ہوتے ہیں،ایک انٹر ویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز کے علاوہ کوئی بھی شعبہ ہو اگر آپ اسکی مہارت نہیں رکھتے تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ شوبز میں خوبصورت چہرے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں بلکہ اسکے برعکس اپنے فن پر عبور رکھنے والوں نے زیادہ نام کمایا ہے، صبا قمر نے کہا کہ مشکل حالات میں جن دوستوں نے زندگی میں میرا ساتھ دیا ہے انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گی۔