انٹربورڈ فرسٹ ایئر کے طلبہ کو 15فیصد اضافی نمبر ملیں گے

انٹربورڈ فرسٹ ایئر کے طلبہ کو 15فیصد اضافی نمبر ملیں گے
کیپشن: انٹربورڈ فرسٹ ایئر کے طلبہ کو 15فیصد اضافی نمبر ملیں گے

ویب ڈیسک: سندھ کے نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر نے کراچی انٹربورڈ فرسٹ ایئر کے طلبہ کو امتحانی نتائج میں 15 فیصد اضافی نمبرز دینے کا اعلان کردیا۔
  نگران وزیراعلیٰ نے کراچی میں انٹربورڈ کی گیارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں گھپلوں سے متعلق تحقیقات کے لیے تین رکنی ’فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی‘ تشکیل دی گئی تھی۔
کمیٹی میں وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش لودھی (کنوینر)، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے کراچی ڈاکٹر اکبر زیدی اور سیکریٹری سندھ ایچ ای سی معین الدین صدیقی بطور ممبر شامل تھے۔نگران وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانی نتائج میں گھپلوں سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔
مقبول باقر کی زیرصدارت اجلاس میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ اور این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی نے رپورٹ پیش کی جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔
کمیٹی نے پری انجنیئرنگ، پری میڈیکل اور جنرل سائنس کے بچوں کو 15 فیصد اضافی مارکس دینے کی سفارش کی جسے وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کرتے ہوئے متاثرہ طلبہ کو اضافی نمبر دینے کا حکم دے دیا۔