ویب ڈیسک:سائنسدانوں کی تحقیق میں اہم پیش رفت، خوشبوکوڈپریشن ختم کرنے کاعلاج قرار دیدیا۔
ایک تحقیق کے مطابق خوشبوسونگھنا مثبت یادوں کو جنم دینے میں الفاظ سے زیادہ مؤثر ہے اور یہ ڈپریشن کے شکار لوگوں کو منفی سوچوں سے آزاد ہونے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔کیا آپ کو کبھی زندگی میں کسی مخصوص خوشبو کو سونگھنے کے بعد اپنی ذندگی کے کسی خاص لمحے کی یاد آئی ہے؟
یونیورسٹی آف پٹسبرگ کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس میں 18 سے 55 سال کی عمرکے 32 ایسے افراد کو جمع کیا گیا جو شدید ڈپریشن کے عارضے میں مبتلا تھے۔تمام افراد کو مختلف قسم کی خوشبوئیں سونگھائی گئیں جن میں وِکس واپو رب، گراؤنڈ کافی، ناریل کا تیل، زیرہ پاؤڈر، ریڈ وائن، ونیلا ایکسٹریکٹ، لونگ ،پالش اور کیچپ شامل ہیں۔