ویب ڈیسک :چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے تحریری ہدایات سے ویڈیو بنانے والا ٹول متعارف کروا دیا۔
اوپن اے آئی نے ایک بار پھر ڈیجیٹل دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے کیونکہ اس نے مواد کی تخلیق کے منظر نامے کو ایک نئی شکل دے دی ہے۔اوپن اے آئی نے سورا(Sora) نامی اے آئی ٹول متعارف کروادیا ہے جس کی مدد سے صارفین تحریری ہدایت سے ویڈیو تخلیق کرسکیں گے۔
اوپن اے آئی نےحال ہی میں باضابطہ طور پر اپنا تازہ ترین تول، سورا (Sora) عوام کے سامنے متعارف کروایا جس میں ٹیکسٹ (تحریری ہدایت) کے ذریعے با آسانی کسی بھی قسم کی ویڈیو تخلیق کی جاسکتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین اب تحریری مواد سے براہ راست ویڈیو مواد تیار کر سکتے جو ڈیجیٹل دنیا میں مواد کی تخلیق کو ناقابل یقین بلندیوں تک لے جائے گا۔
سورا ایک AI ماڈل ہے جو ٹیکسٹ ہدایات سے حقیقت پسندانہ اور تخیلاتی مناظر بنا سکتا ہے۔سورا تحریری اشارے کو ایک منٹ کی ویڈیوز میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، چاہے وہ سمندر کی لہروں کے پار موٹر سائیکل پر سوار کچھوے کا تصور ہو یا پہاڑ پر پوڈ کاسٹ میں مشغول کتوں کا، سورا بے مثال حقیقت پسندی کے ساتھ تخیل کو زندہ کرتا ہے۔
اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے سوشل میڈیا پرسورا کا استعمال کرتے ہوئے تحریری ہدایت کے ذریعے تیار کردہ ویڈیو کی ایک سیریز بھی جاری کی۔
تحریری ہدایات سے ویڈیو بنانے والاٹول متعارف
Feb 16, 2024 | 22:28 PM