نئی دہلی،فیکٹری میں آتشزدگی11افراد کونگل گئی 

نئی دہلی،فیکٹری میں آتشزدگی11افراد کونگل گئی 
کیپشن: نئی دہلی،فیکٹری میں آتشزدگی11افراد کونگل گئی 

ویب ڈیسک: بھارتی شہر دہلی میں فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث،11 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آگ علی پور کے علاقے میں موجود رنگ بنانے کی فیکٹری میں لگی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کی تلاش جاری ہے۔گزشتہ روز لگنے والی آگ پر 4 گھنٹے میں قابو پالیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے پہلے فیکٹری میں دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جو کہ ممکنہ طور پر وہاں اسٹور کیے گئے کیمیکل کی وجہ سے ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔