ویب ڈیسک: سنسر سرٹیفکیٹ نہ ملنے پر بین الاقوامی پنجابی فلم جی وے سوہنیا جی کی نمائش روک دی گئی۔
فیڈرل سنسر بورڈ کی پابندی کے بعد پنجاب سنسر بورڈ نے بھی سنسر سرٹیفیکٹ واپس لے لیا ۔فیڈرل سنسر بورڈ نے فلم کو فل بورڈ کردیا ۔فل بورڈ تاحال فلم کو ریویو نہ کرسکا ۔
بین الاقوامی پنجابی فلم جی وے سوہنیا جی کی نمائش نہ ہونے کے باعث سینیما مالکان کو کروڑوں کا نقصان ہوچکا۔
واضح رہے کہ فلم جی وے سوہنیا جی کی کہانی پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے لوگوں کے درمیان محبت پر مبنی ہے ۔فلم جی وے سوہنیا جی میں عمران عباس نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔