نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی 

Feb 16, 2024 | 20:51 PM

ایک نیوز:وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر ق ن لیگ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔

 نواز شریف کی زیر صدارت جاتی عمرہ میں اہم اجلاس  ہوا ۔شرکا نےوفاق میں حکومت نہ بنانے کی تجویز دیدی۔

 قائد ن لیگ نوازشریف نے پارٹی کو وفاقی حکومت بنانے کیلئے کسی بھی اتحادی جماعت کی غیراصولی بات کو نہ ماننے کی ہدایت کردی 

شرکانےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت  لینے کا صرف ایک مقصد ہے کہ ملک معاشی بحران کو شکار ہے اور ریاست کو بچانے کی ضرورت ہے ۔پنجاب میں ن لیگ اور آزاد اراکین کے ساتھ مل آسانی سے حکومت بنا سکتی ہے صرف اسی پر فوکس کرنا چاہیے ۔ 

اسحاق ڈار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی پنجاب میں آزاد اراکین کو ساتھ ملا کر تعداد 157 ہو گئی ہے ۔ 

اجلاس میں شہباز شریف ،مریم نواز ،اسحاق ڈار ،مریم اورنگزیب سعد رفیق ،اعظم نذیر ،ایاز صادق ،احسن اقبال رانا تنویر سعد رفیق ،سلمان شہباز اور ملک احمد خان  نے شرکت کی۔

مزیدخبریں