محمدحفیظ کا ٹیم کی خراب پرفارمنس پرحقائق سامنےلانےکااعلان

Feb 16, 2024 | 20:47 PM

ویب ڈیسک:پی سی بی کی  قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کے معاہدے میں توسیع نہ ملنے پر محمد حفیظ نے  ٹیم کی خراب پرفارمنس بارے حقائق سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

سابق کپتان محمد حفیظ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکہنا تھا کہ  ہمیشہ وقار اور فخر کے ساتھ پاکستان کو ترجیح دیکر نمائندگی کی ۔ بطور ٹیم ڈائریکٹر نئے کردار کو مثبت انداز اور بڑے جذبے کے ساتھ قبول کیا۔مگر بدقسمتی سے نئی پی سی بی مینجمنٹ نے چار سال کے کنٹریکٹ کو دو ماہ میں بدل دیا۔ پاکستان کرکٹ کے لئے نیک خواہشات ہیں ۔ہمیشہ کی طرح تمام تر  ذے داریوں کا جوابدہ ہوں۔

محمد حفیظ کامزید کہنا تھا کہ تمام کرکٹ اور غیر کرکٹ حقائق کو ظاہر کروں گا جو دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں خراب کارکردگی کا باعث بنے ہیں۔

مزیدخبریں