شاہین آفریدی کا پھر پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کے عزم کااظہار

Feb 16, 2024 | 20:40 PM

ویب ڈیسک: پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر ٹائٹل جیتنےکے عزم کااظہار کردیا۔
 لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2 بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتے ہیں، امید ہے جیت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔ کچھ کھلاڑیوں کا این او سی کا ایشو ہے، راجا پکسا کو بھی این او سی نہیں ملا، ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنا اچھا لگتا ہے۔ فینز نےسپورٹ کیا ہے، امید تھی اس بار بھی فائنل لاہور میں ہوگا لیکن کراچی میں ہو رہا ہے۔
شاہین آفریدی کاکہنا تھا کہ اُن کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کےلیے اچھی بات ہے کہ وہ فارم میں واپس آرہے ہیں، پر امید ہوں کہ فاسٹ بولر اچھا پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپس آئیں گے۔
 لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کاکہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے، نیوزی لینڈ میں ہم اچھا کھیلے لیکن رزلٹ اچھا نہیں آیا۔ بیٹنگ اور بولنگ کا اچھا ہونا کافی نہیں، فیلڈنگ کو بھی بہتر کرنا ہوتا ہے۔

مزیدخبریں