بھارتی اداکارہ عائشہ تاکیہ کئی برس بعد منظرعام پرآ گئیں

Feb 16, 2024 | 20:23 PM

ویب ڈیسک: برس پہلے پہلی بار گانے ’میری چنری اڑی اڑی جائے‘ میں نظر آنے والی ماڈل و اداکارہ عائشہ تاکیہ منظرعام پر آگئیں۔


 37 سالہ عائشہ تاکیہ نے فرحان اعظمی سے 2009ء میں شادی کے بعدبالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔بالی ووڈ اداکارہ عائشہ تاکیہ کئی برس بعد فوٹوگرافروں کو نظر آگئیں۔اُن کے ساتھ بیٹا میکائل اور دوست بھی موجود تھی۔ فوٹوگرافروں نے اُن سے تصویر بنوانے کی درخواست کی تو انہوں نے ہاں کی اور خوش مزاجی کے ساتھ پوز بنائے۔
 37 سالہ عائشہ تاکیہ نے فرحان اعظمی سے 2009ء میں شادی کی تھی، جو ہوٹل بزنس سے وابستہ ہیں، جس کے بعد انہوں بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ وہ آخری بار 2011ء میں فلم موڈ میں نظر آئیں، اس سے قبل انہوں نے ٹارزن سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، بعدازاں انہوں نے دل مانگے مور، ڈور، نو اسموکنگ، وانٹڈ، سلام عشق اور پاٹ شالا میں کام کیا۔
 

مزیدخبریں