اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بہترین کھیل پیش کریگی،شاداب خان 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بہترین کھیل پیش کریگی،شاداب خان 
کیپشن: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بہترین کھیل پیش کریگی،شاداب خان 

ویب ڈیسک:اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کاکہنا ہے کہ ٹیم بہترین کھیل پیش کریگی،ناقص پرفارمنس پرتنقید کاسامنا کرناپڑتاہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھاکہ آج کل کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں آل راؤنڈر کا ہی اہم کردار ہوتاہے۔گراؤنڈ میں جاتے ہیں تو پریشر تو ہوتاہے۔ اچھے مائنڈ سیٹ ساتھ پی ایس ایل میں آیا ہوں۔ ٹیم میں چیمپین پلیئرز ہیں۔ڈسپلن کےساتھ ٹیم کے ساتھ آن اینڈ آف رہنا پڑتا ہے۔ جب بطور کپتان پرفارمینس اچھی ہو تو بہتر انداز میں ٹیم لیڈ ہوتی ہےمگر ایک کھلاڑی نہیں پوری ٹیم میچ کھیل رہی ہوتی ہے ۔
شاداب خان کاکہنا تھا کہ ہماری دیگر ٹیموں کی طرح تیاری بھی اچھی ہے۔ کوشش کرتےہیں بہتر منصوبہ بندی کریں ۔کرکٹ میں بال ٹو بال چلنا پڑتاہے ۔ایک مزے والامیچ کل دیکھنے کو ملے گا ۔پرامید ہے رزلٹ ہمارے حق میں ہوں گے۔