ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاکہنا ہے کہ پنجاب کی عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ،خدمت کا حق ا دا کریں گے۔
مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی کی ایک اور پنجاب اسمبلی کی مزید 6 نشستیں مل گئیں۔ این اے 92 بھکر سے رشید اکبر نوانی، پی پی 90 بھکر سے احمد نواز نوانی، پی پی 92 اور 93 بھکر سے عامر عنایت شاہانی اور پی پی 272 مظفر گڑھ سے رانا عبدالمنان، پی پی 205 خانیوال سے اکبر حیات ہراج اور پی پی 212 خانیوال سے اصغر حیات ہراج نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکرنیوالوں نے نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات میں مسلم لیگ ن پربھرپوراعتماد کااظہار کیا۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے آزاد ارکان کی شمولیت کاخیرمقدم کیا اور شمولیت پرمبارکباد دی۔
آزاد ارکان اسمبلی کاکہنا تھاکہ قائد محمد نواز شریف، شہباز شریف کی پاکستان، عوام اور پنجاب کے لئے خدمات تاریخی ہیں ۔ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت اور قابل عمل ایجنڈا صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔حلقے کے عوام اور سپورٹرز کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
مریم نواز کاآزاد ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کے جذبے اور قومی سوچ کی قدر کرتے ہیں۔ تعمیر پاکستان کے قافلے میں شمولیت اختیار کی ۔حمایت پاکستان اور عوام کو مشکلات سے نکالنے میں بڑی مددگار ہوگی۔ہمارے لئے اقتدار نہیں، ملک اور عوام کی خدمت اہم ہے۔نواز شریف پاکستان کو انتشار سے بچانے اور متحد کرنے والی قوت کا نام ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کاکہنا تھا کہ نواز شریف آج بھی پاکستان جبکہ مخالفین اپنی ذات کی بات کر رہے ہیں۔ پاکستان کو انتشار نہیں، استحکام چاہی۔ انتشار پھیلانے والے آج بھی انتشار ہی پھیلا رہے ہیں کیونکہ ان کا ایجنڈا ہی انتشار ہے۔ انتشار کا نشانہ پاکستان ہے۔پنجاب کو ترقی کی مثال بنائیں گے۔ پاکستان کو بچانے کے لئے ایک لاکھ بار بھی سیاسی مفاد قربان کرنا پڑا تو کریں گے، وطن پر جان بھی قربان ہے ۔