ویب ڈیسک:تحریک انصاف نے وفاقی اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کااعلان کردیا۔
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ووٹر کے ووٹ کی امانت میں خیانت کی گئی، یہ پاکستان اور پارلیمان کے لئے اہم مسئلہ ہے، اس سے سیاستدانوں اور جماعتوں پر الزام لگتا ہے، ہم نے بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیرسٹر سیف کاکہنا تھا کہ نو منتخب ممبران کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قومی وطن پارٹی کے سربراہ کے پاس آئے ہیں۔ وقت دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں ملک میں بے چینی ہے۔ووٹر کی امانت میں خیانت ہوئی ہے۔کچھ لوگ حکومت ملنے پر خوش ہو رہے ہیں۔یہ پارلیمانی جمہوریت کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے۔ہم ملک میں ہم آہنگی اور مفاہمت کی فضا چاہتے ہیں۔ہمیں فارم 45 کے مطابق تنہا حکومت بنانے کی اکثریت مل چکی ہے۔ہم قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔عدالتوں سے انصاف مانگتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصرکی سربراہی میں وفد نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ سے انکی رہائش گاہ پرملاقات کرکے بانی تحریک انصاف عمران خان کاپیغام پہنچایا۔
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاؤ نے پی ٹی آئی وفد کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں انتخابات سے متعلق امور پر دوطرفہ بات چیت کی گئی۔عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاج میں آفتاب شیرپاؤ کوساتھ چلنے کی پیش کی ۔
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاؤ نے بھی خیبرپختونخوا میں انتخابات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
قومی وطن پارٹی کے وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل احمد نواز جدون شامل وفد میں سینئر نائب چیئرمین حاجی غفران اور نائب چیئرمین ہاشم بابر اور صوبائی چئیرمین سکندر حیات خان، پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر سیف، شوکت یوسزائی اور دیگر شامل رہنما شامل تھے۔
قومی وطن پارٹی کے رہنما سکندر حیات کا تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی مذاکراتی عمل کا خوش آمدید کہتے ہیں ۔انتخابات پر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی خدشات ہیں۔
آفتاب شیرپاؤ نے تجویز دی کہ مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے۔انکاکہنا تھاکہ سیاسی عدم استحکام سے معاشی عدم استحکام آئے گا۔
قومی وطن پارٹی نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ دھاندلی کے معاملے پر کمیٹی سے بات کر کے آگاہ کریں گے۔