لیاقت بلوچ کا انتخابی نتائج پرعدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

لیاقت بلوچ کا انتخابی نتائج پرعدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ
کیپشن: لیاقت بلوچ کا انتخابی نتائج پرعدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

 ایک نیوز:مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے انتخابی نتائج پرعدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ  کا اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہنا تھا کہ دھاندلی زدہ انتخابات کو مستر د کرتے ہیں۔  عدالتی کمیشن انتخابی نتائج کا جائزہ لے کر حقائق قوم کے سامنے رکھے ۔ سینہ زوری اور زبردستی انتخابی نتائج تبدیل کئے گئے چوتھے پانچویں نمبر پرآنے والوں کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔ اچھے لوگ منتخب ہوتے ہیں تو ملک کے معاشی اور دیگر مسائل کا حل نکلتا۔ الیکشن کمیشن ریاستی اداروں کے دباؤ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا۔

لیاقت بلوچ نے شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانے میں ناکامی پرچیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔انکاکہنا تھا کہ  نگران حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی بجائے غیر منصفانہ انتخابات میں سہولت کار بنی۔ وقت آگیا ہے کہ قومی قیادت سوچے کہ وہ کیا کر رہی ہے۔ کمیشن تشکیل دیا جائے جو حالیہ انتخابات کا پوسٹ مارٹم کرے۔

مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کامزیدکہنا تھا کہ قومی قیادت اپنی غلطیوں کا اعتراف کرے۔قیادت قومی معاملات پر ایک پیج پر اکھٹی ہو۔

لیاقت بلوچ کاکہنا تھا کہ  جماعت اسلامی نے عمران خان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ہم نے ہمیشہ یہی کہا کہ سیاست میں بات چیت ضروری ہوتی ہے۔ہم نے عمران خان کو کہا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلی نہ توڑو۔ خان صاحب نے کہا کہ میں الیکشن لے کر دوں گا۔ آج کہ حالات بالکل واضح ہیں، جیتنے والے بھی رو رہے ہیں ہارنے والے بھی سر پیٹ رہے ہیں۔سیاستدان الیکشن میں دھاندلی کے آلہ کار نہ بنیں۔