پی ایس ایل میں کوئی پریشرنہیں،اچھاپرفارم کرونگا،عبداللہ شفیق

پی ایس ایل میں کوئی پریشرنہیں،اچھاپرفارم کرونگا،عبداللہ شفیق
کیپشن: پی ایس ایل میں کوئی پریشرنہیں،اچھاپرفارم کرونگا،عبداللہ شفیق

ایک نیوز:قومی کرکٹرعبداللہ شفیق کاکہنا ہے کہ پی ایس ایل میں کسی قسم کا پریشر نہیں ہے،اچھاکھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

قومی کرکٹر عبداللہ شفیق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ پی ایس ایل میں کوشش کریں گے کہ لاہور قلندر کی ٹرافی کا دفاع کریں۔انٹرنیشنل کرکٹ بھی کافی کھیل چکا ہوں۔شاہین آفریدی کی کپتانی میں بہترین کھیل پیش کریں گے۔

عبداللہ شفیق کاکہنا تھا کہ  راشد خان کے لیے کو بیسٹ آف لک ، امید ہے وہ جلد فٹ ہو جائیں گے۔پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیمیں بہترین ہیں کسی کو فیورٹ قرار نہیں دیا جا سکتا۔