ایک نیوز:پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کوعوام نے تاریخی مینڈیٹ دیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ حالیہ انتخابات کے بعد سیاسی صورتحال پر بات کرنا چاہتا ہوں ۔پیپلز پارٹی نے انتخابی نتائج سے سندھ میں اپنے ہی ریکارڈ بریک کیے۔ عوام نے دل کھول کر ووٹ دئیے۔بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے ورکرز کا شکریہ ادا کر ے ٹھٹھہ جائیں گے۔
شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ جی ڈی اے کی جانب سے ایک پروگرام کیا جارہا ہے۔ہم پیر صاحب کی عزت کرتے ہیں یہ مریدوں کا اجتماع ہے یہ سیاسی جلسہ نہیں ہے۔ جب 2024 کے انتخابات کا اعلان ہوا تومسلم لیگ ن ، ایم کیو ایم ، جی ڈی اے نے پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد بنایا۔تحاد کو پیپلز پارٹی نے بڑے مارجن سے ہرایا ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی کاکہنا تھا کہ جب نتائج آرہے تھے آپ خاموش تھے کون سی شکایت درج کرائی ہے۔بلدیاتی انتخابات میں کسی ایک ضلع میں بھی جی ڈی اے کو کامیابی نہیں ملی۔ جنرل الیکشن میں ان کو مسترد کیا گیا۔ جب کورونا آیا تو ہمارا ایک ایک ایم این اے موجود تھا۔ سیلاب میں کوئی ایک پارٹی بتا دیں جو عوام میں نظر آئی ہو ۔سیلاب میں بھی پیپلز پارٹی کے ارکان نے لوگوں کو بچایا ہے۔ شہروں اور دیہاتوں میں لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ جی ڈی اے والے پانچ سال تک ڈرائنگ روم میں بیٹھے ہوتے ہیں لوگ بیوقوف نہیں ہیں لوگوں کو اللہ نے عقل دی ہے کبھی جی ڈی اے یا باقی جماعتوں کو آپ نے دیکھا ہے انہوں نے کوئی کام کیا ہو ۔ صرف سیاسی جلسوں میں بیٹھ کر آپ کلیئر نہیں ہوتے۔
شرجیل میمن کامزید کہنا تھا کہ شرجیل انعام میمن لوگ سیاسی شعور رکھتے ہیں جہاں جی ڈی اے دھرنا کررہی ہے ۔ اس کے رزلٹ نکالیں۔ میں آج سیٹ چھوڑتا ہوں دوبارہ الیکشن لڑ لیں۔ یہ سیاست میں قتل عام کی بات کرتے ہیں اگر آپ کے جلسے سے ہماری لیڈر شپ پر بات ہو گی تو ہم جواب دیں گے۔پیر صاحب پگاڑا کے لیے احترام ہے آپ مذہبی چیزوں کو سیاست سے الگ رکھیں ۔